المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7713
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عُمَرَ قَالَ : إِنْ لَا أَسْتَخْلِفْ فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسْتَخْلِفْ ، وَإِنْ أَسْتَخْلِفْ فَقَدِ اسْتَخْلَفَ أَبُو بَكْرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ إِلَّا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى I " .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر میں کسی کو خلیفہ نامزد نہ کروں تو (اس کی مثال موجود ہے کہ) رسول اللہ ﷺ نے کسی کو خلیفہ نامزد نہیں کیا تھا، اور اگر میں نامزد کر دوں تو (اس کی بھی مثال ہے کہ) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نامزد کیا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو اسحاق بن راشد رحمہ اللہ سے موسیٰ بن اعین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان میں محمد بن موسیٰ منفرد ہیں۔“