❮
❯
حدیث نمبر: 7707
وَبِهِ : حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ سَكَنِ بْنِ قَتَادَةَ أَبُو قَتَادَةَ الْحَنْظَلِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ الْحَنْظَلِيُّ ، أَنَّ وَفْدًا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَأَلَهُمْ فَكَذَبَهُ بَعْضُهُمْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَوْلَا سَخَاءٌ فِيكَ وَمَقَكُمُ اللهُ عَلَيْهِ لَشَرَّدْتُ بِكَ وَافِدَ قَوْمٍ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ I " .
قال الهيثمي في المجمع ( 3 / 129 ) رواه الطبراني في الأوسط وكأن الصحابي سقط فإن الأصل سقيم وفيه جماعة لم أعرفهم.
ترجمہ

یحییٰ بن عباد حنظلی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک وفد رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ ﷺ نے ان سے سوالات کیے تو ان میں سے ایک شخص نے آپ ﷺ سے جھوٹ بولا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تمہارے اندر سخاوت نہ ہوتی، جس کی وجہ سے اللہ نے تم سے محبت کی ہے، تو میں تمہیں (سزا دے کر) قوموں کے وفود کے لیے عبرت کا نشان بنا دیتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں زید بن حباب منفرد ہیں۔“
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ ”مجمع الزوائد“ (3/129) میں فرماتے ہیں: ”اسے طبرانی نے المعجم الاوسط میں روایت کیا ہے، اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ صحابی کا نام سند سے ساقط ہو گیا ہے، کیونکہ اصل نسخہ مخدوش ہے اور اس میں ایک جماعت ایسی ہے جنہیں میں نہیں پہچانتا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7707
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لجهالة بعض رواته
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه جماعة لم أعرفهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 129»»