المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7701
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا مَنْصُورٌ ، ثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ يَعْقُوبَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : اسْتَلَمَ عُمَرُ ، الرُّكْنَ وَقَبَّلَهُ ، وَقَالَ : أَمَا إِنِّي أَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ لَا تَضُرُّ وَلَا تَنْفَعُ ، وَلَوْلَا أَنِّي I " رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ I " مَا قَبَّلْتُكَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ إِلَّا أَبُو إِسْمَاعِيلَ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : مَنْصُورٌ I " .
ترجمہ
یعقوب بن عطاء رحمہ اللہ اپنے والد (تابعی عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ) سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے حجرِ اسود کو چھوا اور اسے بوسہ دیا اور فرمایا: ”سنو! میں خوب جانتا ہوں کہ تو محض ایک پتھر ہے، نہ نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ نفع دے سکتا ہے، اور اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے ہرگز بوسہ نہ دیتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو یعقوب بن عطاء سے ابو اسماعیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ان دونوں میں منصور منفرد ہیں۔“