المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7697
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ ، ثَنَا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ أَحْسَنُكُمْ أَخْلَاقًا ، الْمُوَطَّئُونَ أَكْنَافًا ، الَّذِينَ يَأْلَفُونَ وَيُؤْلَفُونَ ، وَأَبْغَضَكُمْ إِلَى اللهِ الْمَشَّاءُونَ بِالنَّمِيمَةِ ، الْمُفَرِّقُونَ بَيْنَ الْأَحِبَّةِ ، الْمُلْتَمِسُونَ لِلْبُرَآءِ الْعَنَتَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ إِلَّا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں مجھے سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو اخلاق میں سب سے اچھے ہیں، جو نرم خو اور خوش مزاج ہیں، جو دوسروں سے الفت رکھتے ہیں اور دوسرے ان سے الفت رکھتے ہیں۔ اور اللہ کے نزدیک تم میں سب سے ناپسندیدہ وہ لوگ ہیں جو چغلی کھاتے پھرتے ہیں، دوستوں اور پیاروں کے درمیان جدائی ڈالتے ہیں اور بے گناہ لوگوں کے لیے مشقت اور عیب تلاش کرتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جریری سے صالح المری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“