المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7691
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ رَوْحٍ ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ ، نَا ابْنُ السِّمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَعْدَةَ بْنِ هُبَيْرَةَ ، عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَتْ : دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَأَنَا صَائِمَةٌ ، فَقَالَ : اشْرَبِي I " قُلْتُ : إِنِّي صَائِمَةٌ ، قَالَ : I " أَصَوْمُ قَضَاءٍ ؟ قُلْتُ : لَا ، قَالَ : I " فَاشْرَبِي I " ، فَشَرِبْتُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنِ ابْنِ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ -وَاسْمُهُ : سَعِيدٌ - إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ الطَّائِيُّ I " .
ترجمہ
سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”فتحِ مکہ کے دن رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے اور میں روزے سے تھی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”پی لو۔“ میں نے عرض کیا: ”میں روزے سے ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا یہ قضا کا روزہ ہے؟“ میں نے کہا: ”نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر پی لو۔“ چنانچہ میں نے پی لیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو ابن سماک بن حرب (ان کا نام سعید ہے) سے عبدالملک بن عبد ربہ طائی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“