المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7689
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ ، ثَنَا نَصْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ السُّلَمِيُّ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا أَبِي مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي قَيْسٍ النَّصْرِيُّ قَالَ : رَأَيْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، عَلَى مِنْبَرِهِ قَائِمًا بِمَكَّةَ ، وَهُوَ يَخْطُبُ ، وَهُوَ يَقُولُ : إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ ، وَالْكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ ، هَكَذَا سَمِعْتُ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، عبداللہ بن ابی قیس نصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو مکہ میں اپنے منبر پر کھڑے خطبہ دیتے دیکھا، وہ فرما رہے تھے: ”بلاشبہ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے، میں نے تمہارے نبی ﷺ سے اسی طرح سنا ہے۔““