❮
❯
حدیث نمبر: 7688
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمِرْبَدِ ، فَرَأَى عُثْمَانَ يَقُودُ نَاقَةً مُحَمَّلَةً دَقِيقًا وَسَمْنًا وَعَسَلًا ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " أَنِخْ I " فَأَنَاخَ ، فَدَعَا بِبُرْمَةٍ ، فَجَعَلَ فِيهَا مِنَ السَّمْنِ وَالْعَسَلِ وَالدَّقِيقِ ، ثُمَّ أَمَرَ فَأُوقِدَ تَحْتَهَا حَتَّى أَدْرَكَ أَوْ أَنْضَجَ ، وَقَالَ : I " كُلُوا I " ، وَأَكَلَ مِنْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ قَالَ : I " إِنَّ هَذَا شَيْءٌ يَدْعُوهُ أَهْلُ فَارِسٍ الْخَبِيصَ I " .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ I " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مربد (کھجور سکھانے اور اونٹ باندھنے کی جگہ) کی طرف نکلے تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ ایک اونٹنی کو آگے سے کھینچتے لا رہے ہیں جس پر آٹا، گھی اور شہد لدا ہوا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اسے بٹھا دو۔“ انہوں نے بٹھا دیا۔ پھر آپ ﷺ نے ایک ہانڈی منگوائی اور اس میں گھی، شہد اور آٹا ڈالا، پھر حکم دیا تو اس کے نیچے آگ جلائی گئی، یہاں تک کہ وہ پک کر تیار ہو گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کھاؤ۔“ اور رسول اللہ ﷺ نے خود بھی اس میں سے تناول فرمایا، پھر فرمایا: ”اہلِ فارس اس چیز کو خبیص کہتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی روایت کی جاتی ہے، اس میں ولید بن مسلم منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7688
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7185، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14953، والطبراني فى «الصغير» برقم: 833»