المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7684
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْإِصْطَخْرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ الْعَبَّاسِ الْإِصْطَخْرِيُّ ، نَا الْكَرْمَانِيُّ بْنُ عَمْرٍو ، نَا أَبُو كُدَيْنَةَ يَحْيَى بْنُ الْمُهَلَّبِ ، ثَنَا أَبُو جَنَابٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا عَدْوَى ، وَلَا طِيَرَةَ ، وَلَا هَامَةَ فَقَامَ أَعْرَابِيٌّ ، فَقَالَ : بَعِيرٌ أَجْرَبُ انْسَلَّ فِي إِبِلِي ، فَأَجْرَبَهَا ، قَالَ : I " ذَلِكَ الْقَدَرُ ، فَمَنْ أَجْرَبَ الْأَوَّلَ ؟ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي جَنَابٍ إِلَّا أَبُو كُدَيْنَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْكَرْمَانِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی بیماری (اپنے طور پر) متعدی نہیں، نہ بدشگونی کی کوئی حقیقت ہے، اور نہ ہی (الو وغیرہ کی) نحوست کی۔“ اس پر ایک دیہاتی کھڑا ہوا اور کہنے لگا: ”ایک خارش زدہ اونٹ میرے اونٹوں میں گھس گیا تو اس نے ان سب کو خارش زدہ کر دیا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تقدیر ہے، تو پھر پہلے اونٹ کو خارش کس نے لگائی تھی؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو جناب سے ابو کدینہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور کرمانی اس میں منفرد ہیں۔“