المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7682
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، نَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، ثَنَا أَبُو رِفَاعَةَ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يَا نَبِيَّ اللهِ ، إِنَّ لِي وَلِيدَةً ، وَأَنَا أَعْزِلُ عَنْهَا ، وَأَنَا أُرِيدُ مِنْهَا مَا يُرِيدُ الرِّجَالُ ، وَأَكْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ ، وَإِنَّ الْيَهُودَ تَزْعُمُ أَنَّ الْمَوْءُودَةَ الصُّغْرَى الْعَزْلُ ، قَالَ : كَذَبَتْ يَهُودُ ، لَوْ أَرَادَ اللهُ أَنْ يَخْلُقَهُ لَمْ يَسْتَطِعْ أَحَدٌ أَنْ يَصْرِفَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! میری ایک لونڈی ہے، میں اس سے عزل کرتا ہوں، جبکہ میں اس سے وہی چاہتا ہوں جو مرد چاہتے ہیں، اور مجھے یہ ناپسند ہے کہ وہ حاملہ ہو جائے، اور یہود کا دعویٰ ہے کہ عزل چھوٹا زندہ درگور کرنا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہود نے جھوٹ کہا، اگر اللہ تعالیٰ اسے پیدا کرنا چاہے تو کوئی بھی اسے روک نہیں سکتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید سے خارجہ بن مصعب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عصمہ بن متوکل اس میں منفرد ہیں۔“