❮
❯
حدیث نمبر: 7674
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْإِصْطَخْرِيُّ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ كَثِيرٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَا نَصْرُ بْنُ يَحْيَى ، نَا أَبِي قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّ أَسْفَلَ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَجْمَعِينَ دَرَجَةً لَمَنْ يَقُومُ عَلَى رَأْسِهِ عَشَرَةُ آلَافِ خَادِمٍ ، بِيَدِ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ صَحْفَتَانِ ، وَاحِدَةٌ مِنْ ذَهَبٍ وَالْأُخْرَى مِنْ فِضَّةٍ ، فِي كُلِّ وَاحِدَةٍ لَوْنٌ لَيْسَ فِي الْأُخْرَى مِثْلُهُ ، يَأْكُلُ مِنْ آخِرِهَا مِثْلَ مَا يَأْكُلُ مِنْ أَوَّلِهَا ، يَجِدُ لِآخِرِهَا مِنَ الطِّيبِ وَاللَّذَّةِ مِثْلَ الَّذِي يَجِدُ لِأَوَّلِهَا ، ثُمَّ يَكُونُ ذَلِكَ كَرِيحِ الْمِسْكِ الْأَذْفَرِ ، لَا يَبُولُونَ ، وَلَا يَتَغَوَّطُونَ ، وَلَا يَمْتَخِطُونَ ، إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”تمام اہلِ جنت میں سب سے نچلے درجے والا وہ شخص ہوگا جس کے سر پر دس ہزار خادم کھڑے ہوں گے، ان میں سے ہر ایک کے ہاتھ میں دو پیالے ہوں گے، ایک سونے کا اور دوسرا چاندی کا، ہر پیالے میں ایسا رنگ (کھانا) ہوگا جو دوسرے میں نہیں ہوگا۔ وہ اس کے آخر سے بھی اتنا ہی کھائے گا جتنا اس کے شروع سے کھائے گا، اور اس کے آخر میں بھی اسے وہی لذت اور خوشگواری ملے گی جو اس کے آغاز میں ملی تھی۔ پھر یہ سب کچھ تیز خوشبو والی کستوری کی مہک کی طرح ہوگا۔ وہ لوگ نہ پیشاب کریں گے، نہ پاخانہ کریں گے اور نہ ناک سنکیں گے، وہ بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7674
درجۂ حدیث محدثین: إسناده قوي
تخریج حدیث «قال المباركفوري: إسناد قوي «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 3، ص 327»»
«قال الهيثمي: رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 401»»
«قال ابن حجر: إسناده قوي «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 6، ص 373»»