❮
❯
حدیث نمبر: 7673
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْإِصْطَخْرِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ كَثِيرٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْيَمَامِيُّ ، نَا نَصْرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، ثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : أَرْبَعَةُ أَجْبَالٍ مِنْ أَجْبَالِ الْجَنَّةِ ، وَأَرْبَعَةُ أَنْهَارٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ ، فَأَمَّا الْأَجْبَالُ : فَالطُّورُ ، وَلُبْنَانُ ، وَطُورُ سَيْنَاءَ ، وَطُورُ زَيْتًا ، وَالْأَنْهَارُ مِنَ الْجَنَّةِ : الْفُرَاتُ ، وَالنِّيلُ ، وَسَيْحَانُ ، وَجَيْحَانُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا ابْنُهُ نَصْرٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ نَصْرٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْيَمَامِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحَسَنُ بْنُ كَثِيرٍ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جنت کے پہاڑوں میں سے چار پہاڑ ہیں اور جنت کی نہروں میں سے چار نہریں ہیں۔ جہاں تک پہاڑوں کا تعلق ہے تو وہ طور، لبنان، طورِ سینا اور طورِ زیتا ہیں، اور جنت کی نہریں فرات، نیل، سیحان اور جیحان ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر سے صرف ان کے بیٹے نصر نے روایت کیا ہے، اور نصر سے صرف یحییٰ بن ابی سعید یمامی نے روایت کیا ہے، اور اس میں حسن بن کثیر منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7673
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لجهالة بعض رواته
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه من لم أعرفهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 71»»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2839، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7660، 8001، 9805، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1197، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5921، والبزار فى «مسنده» برقم: 7956، 8186، 8187، 8199، 9649، 9650»