المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ قَالَ : نَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ .
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : يَجِيءُ الْمَقْتُولُ آخِذًا قَاتِلَهُ ، وَأَوْدَاجُهُ تَشْخَبُ دَمًا عِنْدَ ذِي الْعِزَّةِ ، فَيَقُولُ : يَا رَبِّ سَلْ هَذَا فِيمَ قَتَلَنِي ؟ فَيَقُولُ : فِيمَ قَتَلْتَهُ ؟ قَالَ : قَتَلْتُهُ لِتَكُونَ الْعِزَّةُ لِفُلَانٍ . قِيلَ : هِيَ لِلهِ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا عِكْرِمَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبُنَانِيُّ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مقتول اپنے قاتل کو پکڑے ہوئے خدائے ذوالعزت کے حضور آئے گا، اس حال میں کہ اس کی شہ رگوں سے خون کے فوارے چھوٹ رہے ہوں گے، پس وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! اس سے پوچھیے کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تو نے اسے کیوں قتل کیا؟ وہ عرض کرے گا: میں نے اسے اس لیے قتل کیا تاکہ عزت (و غلبہ) فلاں شخص کے لیے ہو جائے۔ کہا جائے گا: عزت تو اللہ ہی کے لیے ہے۔“
عاصم رحمہ اللہ سے اس روایت کو صرف اہل بصرہ کے عکرمہ بن عبداللہ البنانی رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے، اور اس کی روایت میں فیض بن وثیق الثقفی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔