المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدَانَ الْعَتَايِدِيُّ الشِّيرَازِيُّ ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ يَزِيدَ الْفَارِسِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قُلْتُ لِعُثْمَانَ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، مَا حَمَلَكُمْ عَلَى أَنْ جَعَلْتُمْ بَرَاءَةً مِنَ الْمِئِينَ وَالْأَنْفَالَ مِنَ الْمَثَانِي ، فَقَرَنْتُمُوهُمَا وَجَعَلْتُمُوهُمَا فِي السَّبْعِ الطِّوَالِ ، وَلَمْ تَكْتُبُوا بَيْنَهُمَا : بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ؟ فَقَالَ عُثْمَانُ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ مِمَّا يَنْزِلُ عَلَيْهِ مِنَ السُّوَرِ ذَوَاتُ الْعَدَدِ ، فَكَانَ إِذَا أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ الْآيَةُ قَالَ لِبَعْضِ مَنْ يَكْتُبُ : اجْعَلُوا هَذِهِ الْآيَةَ فِي سُورَةِ كَذَا وَكَذَا ، وَإِنَّ الْأَنْفَالَ مِنْ أَوَّلِ مَا أُنْزِلَ بِالْمَدِينَةِ ، وَكَانَتْ بَرَاءَةٌ آخِرَ الْقُرْآنِ ، فَمَاتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يُبَيِّنْ لَنَا ، وَرَأَيْتُ قِصَّتَهَا تُشْبِهُ قِصَّتَهَا ، فَلِذَلِكَ ضَمَمْتُهَمَا مَعًا ، وَلَمْ أَكْتُبْ بَيْنَهُمَا : بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ I "
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَشْعَثِ ، عَنْ عَوْفٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ I " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے امیر المومنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”آپ لوگوں کو کس بات نے آمادہ کیا کہ آپ نے سورۂ براءت کو، جو ”مئین“ میں سے ہے، اور سورۂ انفال کو، جو ”مثانی“ میں سے ہے، آپس میں ملا دیا اور انہیں سبعِ طوال میں رکھ دیا، اور ان کے درمیان «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» بھی نہیں لکھی؟“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ پر جو سورتیں نازل ہوتی تھیں ان میں کئی بڑی (آیات والی) سورتیں تھیں، اور جب آپ ﷺ پر کوئی آیت نازل ہوتی تو آپ ﷺ کاتبوں میں سے کسی کو بلا کر فرماتے: ”اس آیت کو فلاں فلاں سورت میں رکھ دو۔“ سورۂ انفال مدینہ میں نازل ہونے والی ابتدائی سورتوں میں سے ہے اور سورۂ براءت قرآن کے آخر میں نازل ہوئی۔ رسول اللہ ﷺ کی وفات ہو گئی اور آپ ﷺ نے ہمیں (اس کی ترتیب) واضح نہیں فرمائی، اور مجھے اس کا مضمون اس (سورۂ انفال) کے مضمون سے ملتا جلتا نظر آیا، اس لیے میں نے دونوں کو ملا دیا اور ان کے درمیان «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» نہیں لکھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اشعث سے، انہوں نے عوف سے، سعید بن عامر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، زید بن اخزم اس میں منفرد ہیں۔“