المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ الرَّازِيُّ ، نَا حَكَّامُ بْنُ سَلْمٍ ، عَنْ طُعْمَةَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : ارْتَدَّ نَبْهَانُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اللَّهُمَّ أَمْكِنِّي مِنْ نَبْهَانَ فِي عُنُقِهِ حَبْلٌ أَسْوَدُ ، فَالْتَفَتُّ فَإِذَا هُوَ بِنَبْهَانَ قَدْ أُخِذَ ، وَجَعَلُوا فِي عُنُقِهِ حَبْلًا أَسْوَدَ ، فَأَتَوْا بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّيْفَ بِيَمِينِهِ ، وَالْحَبْلَ بِشِمَالِهِ لِيَقْتُلَهُ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ : يَا رَسُولَ اللهِ ، لَوْ أَمَطْتَ عَنْكَ ، قَالَ : فَدَفَعَ السَّيْفَ إِلَى رَجُلٍ ، فَقَالَ : I " اذْهَبْ فَاضْرِبْ عُنُقَهَ I " قَالَ : فَانْطَلَقَ بِهِ ، فَضَحِكَ نَبْهَانُ ، وَقَالَ : أَيَقْتُلُونَ رَجُلًا يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ ؟ فَخَلَّى عَنْهُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ طُعْمَةَ بْنِ عَمْرٍو الْجَعْفَرِيِّ إِلَّا حَكَّامٌ I " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبہان تین مرتبہ مرتد ہوا، تو رسول اللہ ﷺ نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَمْكِنِّي مِنْ نَبْهَانَ فِي عُنُقِهِ حَبْلٌ أَسْوَدُ» ”اے اللہ! مجھے نبہان پر قابو دے دے، اس حال میں کہ اس کی گردن میں سیاہ رسی ہو۔“ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) میں نے مڑ کر دیکھا تو نبہان پکڑا جا چکا تھا اور لوگوں نے اس کی گردن میں سیاہ رسی ڈال رکھی تھی۔ وہ اسے نبی ﷺ کے پاس لے آئے، تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے دائیں ہاتھ میں تلوار اور بائیں ہاتھ میں رسی پکڑ لی تاکہ اسے قتل کریں۔ انصار میں سے ایک آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کاش آپ یہ کام اپنے ذمے نہ لیں۔“ چنانچہ آپ ﷺ نے تلوار ایک آدمی کو دے دی اور فرمایا: ”جاؤ اور اس کی گردن اڑا دو۔“ وہ اسے لے کر چل پڑا تو نبہان ہنس پڑا اور کہنے لگا: ”کیا وہ ایسے شخص کو قتل کریں گے جو گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں؟“ چنانچہ اسے چھوڑ دیا گیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو طعمہ بن عمرو جعفری سے حکام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“