المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا أَبِي ، نَا الْكَرْمَانِيُّ بْنُ عَمْرٍو ، نَا سَعِيدُ بْنُ زَرْبِيٍّ الْخُزَاعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : جَاءَتْ فَاطِمَةُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبُرْمَةٍ لَهَا قَدْ صَنَعَتْ لَهُ حَسَاةً فَحَمَلَتْهَا عَلَى طَبَقٍ ، فَوَضَعَتْهَا بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَقَالَ لَهَا : أَيْنَ ابْنُ عَمِّكِ وَابْنَاكِ ؟ قَالَتْ : فِي الْبَيْتِ ، فَقَالَ : I " اذْهَبِي فَادْعِيهِمْ I " فَجَاءَتْ إِلَى عَلِيٍّ ، فَقَالَتْ : أَجِبْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَابْنَاكَ . قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : فَجَاءَ عَلِيٌّ يَمْشِي آخِذًا بِيَدِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ ، وَفَاطِمَةُ تَمْشِي مَعَهُمْ ، فَلَمَّا رَآهُمْ مُقْبِلِينَ مَدَّ يَدَهُ إِلَى كِسَاءٍ كَانَ عَلَى الْمَنَامَةِ ، فَبَسَطَهُ فَأَجْلَسَهُمْ عَلَيْهِ ، وَأَخَذَ بِأَطْرَافِ الْكِسَاءِ الْأَرْبَعَةِ بِشِمَالِهِ ، فَضَمَّهُ فَوْقَ رُءُوسِهِمْ ، وَأَهْوَى بِيَدِهِ الْيُمْنَى إِلَى رَبِّهِ ، فَقَالَ : I " اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي ، فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ ، وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا I " ثَلَاثَ مَرَّاتٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، وَلَا عَنِ ابْنِ سِيرِينَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ زَرْبِيٍّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْكَرْمَانِيُّ بْنُ عَمْرٍو I " .
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اپنی ہانڈی لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں، جس میں انہوں نے آپ ﷺ کے لیے حریرہ (آٹے کا گاڑھا شوربہ) بنایا تھا، اسے ایک طشت میں رکھ کر لائیں اور آپ ﷺ کے سامنے رکھ دیا۔ آپ ﷺ نے ان سے پوچھا: ”تمہارے چچا کے بیٹے (علی) اور تمہارے دونوں بیٹے کہاں ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: گھر میں ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ، انہیں بلا لاؤ۔“ چنانچہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں اور کہا: رسول اللہ ﷺ نے آپ کو اور آپ کے دونوں بیٹوں کو بلایا ہے، آپ چلیے۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کا ہاتھ تھامے چلتے ہوئے آئے اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بھی ان کے ساتھ چل رہی تھیں۔ جب رسول اللہ ﷺ نے انہیں آتے دیکھا تو اپنا ہاتھ بڑھا کر اس چادر کو پکڑا جو چارپائی (یا بچھونے) پر پڑی تھی، اسے بچھایا اور ان سب کو اس پر بٹھا دیا۔ پھر آپ ﷺ نے چادر کے چاروں کونے بائیں ہاتھ سے پکڑ کر ان کے سروں کے اوپر سے سمیٹ دیے اور اپنا دایاں ہاتھ اپنے رب کی طرف اٹھا کر دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي، فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ، وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا» ”اے اللہ! یہ میرے اہلِ بیت ہیں، ان سے ناپاکی کو دور کر دے اور انہیں خوب پاک صاف کر دے۔“ آپ ﷺ نے یہ دعا تین مرتبہ فرمائی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے محمد بن سیرین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن سیرین سے سعید بن زربی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں کرمانی بن عمرو منفرد ہیں۔“