المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
وَبِهِ : عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : أَوَّلُ مَا يُسْأَلُ عَنْهُ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَلَاتُهُ ، فَيَقُولُ : انْظُرُوا إِلَى صَلَاةِ عَبْدِي ، فَإِنْ كَانَ أَتَمَّهَا قِيلَ : يَا رَبِّ أَتَمَّهَا ، وَإِنْ كَانَ نَقَصَهَا قِيلَ : يَا رَبِّ ، نَقَصَهَا ، فَيَقُولُ اللهُ : انْظُرُوا هَلْ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ ؟ فَيُقَالُ نَعَمْ ، كَثِيرٌ ، فَيَقُولُ : فَأَتِمُّوا لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعِهِ ، ثُمَّ تُؤْخَذُ الْأَعْمَالُ عَلَى قَدْرِ ذَلِكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عَبَّادِ بْنِ رَاشِدٍ إِلَّا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے اس کی نماز کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”میرے بندے کی نماز کو دیکھو۔“ اگر اس نے اسے مکمل ادا کیا ہوگا تو کہا جائے گا: ”اے رب! اس نے اسے پورا کیا ہے۔“ اور اگر اس میں کمی کی ہوگی تو کہا جائے گا: ”اے رب! اس نے اس میں کمی کی ہے۔“ تب اللہ فرمائے گا: ”دیکھو، کیا میرے بندے کے پاس کچھ نفلی عبادت ہے؟“ کہا جائے گا: ”جی ہاں، بہت ہے۔“ تو اللہ فرمائے گا: ”میرے بندے کی نفلی عبادت سے اس کی (فرض نماز) پوری کر دو۔“ پھر باقی اعمال بھی اسی حساب سے لیے جائیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو عباد بن راشد سے حجاج بن نصیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“