المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7608
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا أَبِي ، نَا سَعْدُ بْنُ الصَّلْتِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ كَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ يَنْوِي أَدَاءَهُ كَانَ مَعَهُ مِنَ اللهِ عَوْنٌ ، وَسَبَّبَ اللهُ لَهُ رِزْقًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا سَعْدُ بْنُ الصَّلْتِ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ سَعْدٍ إِلَّا شَاذَانُ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص پر قرض ہو اور وہ اسے ادا کرنے کی نیت رکھتا ہو تو اللہ کی طرف سے اس کی مدد اس کے ساتھ ہوتی ہے اور اللہ اس کے لیے رزق کے اسباب پیدا فرما دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے سعد بن صلت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سعد سے شاذان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“