المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7596
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو السَّكُونِيُّ ، نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ مَحْفُوظِ بْنِ مِسْوَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ بَلَغَهُ عَنِّي حَدِيثٌ فَكَذَّبَ بِهِ ، فَقَدْ كَذَّبَ ثَلَاثَةً : اللهَ ، وَرَسُولَهُ ، وَالَّذِي حَدَّثَ بِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا مَحْفُوظُ بْنُ مِسْوَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : بَقِيَّةُ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو میری طرف سے کوئی حدیث پہنچے اور وہ اسے جھٹلا دے تو اس نے تین کو جھٹلایا: اللہ کو، اس کے رسول کو، اور اس شخص کو جس نے وہ حدیث بیان کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن المنکدر رحمہ اللہ سے محفوظ بن مسور کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں بقیہ منفرد ہیں۔“