المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7595
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ شَيْبَانَ الرَّمْلِيُّ ، نَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ذَنْبٌ يُغْفَرُ ، وَذَنْبٌ لَا يُغْفَرُ ، وَذَنْبٌ يُجَازَى بِهِ ، فَأَمَّا الذَّنْبُ الَّذِي لَا يُغْفَرُ فَالشِّرْكُ بِاللهِ ، وَأَمَّا الذَّنْبُ الَّذِي يُغْفَرُ فَعَمَلُكَ فِيمَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ رَبِّكَ ، وَأَمَّا الَّذِي تُجَازَى بِهِ فَظُلْمُكَ أَخَاكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”گناہ تین طرح کے ہیں: ایک وہ گناہ جو بخش دیا جائے گا، ایک وہ جو نہیں بخشا جائے گا، اور ایک وہ جس کا بدلہ لیا جائے گا۔ جو گناہ نہیں بخشا جائے گا وہ اللہ کے ساتھ شرک ہے؛ اور جو گناہ بخش دیا جائے گا وہ تمہارا وہ عمل ہے جو تمہارے اور تمہارے رب کے درمیان ہے؛ اور جس کا بدلہ لیا جائے گا وہ تمہارا اپنے بھائی پر ظلم کرنا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء سے طلحہ بن عمرو کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“