المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
وَبِهِ : عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كُلُّكُمْ يُكَلِّمُهُ رَبُّهُ ، لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ تَرْجُمَانٌ ، فَيَنْظُرُ إِلَى أَيْمَنِهِ فَيَرَى مَا قَدَّمَ ، وَإِلَى أَشْأَمِهِ فَيَنْظُرُ مَا قَدَّمَ ، وَإِلَى أَمَامِهِ فَإِذَا هُوَ بِالنَّارِ ، فَاتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ إِلَّا زِيَادٌ أَبُو حَمْزَةَ ، تَفَرَّدَ بِهَا : عَامِرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ I " .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر شخص سے اس کا رب اس طرح کلام فرمائے گا کہ اس کے اور رب کے درمیان کوئی ترجمان نہ ہوگا۔ پھر وہ اپنی دائیں جانب دیکھے گا تو اپنے آگے بھیجے ہوئے اعمال ہی دیکھے گا، اور بائیں جانب دیکھے گا تو وہاں بھی اپنے آگے بھیجے ہوئے اعمال ہی دیکھے گا، اور اپنے سامنے دیکھے گا تو وہاں جہنم ہوگی۔ لہٰذا جہنم سے بچو، خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے (کو صدقہ کرنے) کے ذریعے ہی ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو حمزہ زیات رحمہ اللہ سے زیاد ابو حمزہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ان میں عامر بن ابراہیم منفرد ہیں۔“