المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7590
وَبِهِ : عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ : لَنْ يَزَالَ النَّاسُ مُسْتَمْسِكِينَ مَا أَتَاهُمُ الْعِلْمُ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمِنْ أَكَابِرِهِمْ ، فَإِذَا أَتَاهُمْ مِنَ الصِّغَارِ فَعِنْدَ ذَلِكَ هَلَكُوا I " .
ترجمہ
سعید بن وہب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”لوگ اس وقت تک (دین پر) مضبوطی سے قائم رہیں گے جب تک انہیں علم محمد ﷺ کے صحابہ اور ان کے اکابر سے پہنچتا رہے گا، اور جب انہیں علم چھوٹوں (کم علم اور کم مرتبہ لوگوں) سے ملنے لگے گا تو اسی وقت وہ ہلاک ہو جائیں گے۔“