المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7586
وَبِهِ : عَنْ عَمْرِو بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ وَهْبٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ فَتَوَضَّأَ هُوَ ، وَالْمُغِيرَةُ يَصُبُّ عَلَيْهِ ، ثُمَّ انْتَهَيْنَا إِلَى الْقَوْمِ وَقَدْ أَمَّهُمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، فَصَلَّيْنَا مَا أَدْرَكْنَا ، وَقَضَيْنَا مَا سُبِقْنَا ، قَالَ الْمُغِيرَةُ : فَذَهَبْتُ أُؤْذِنُهُ ، فَقَالَ : I " دَعْهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَشْعَثَ إِلَّا عَمْرٌو ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَامِرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ I " .
ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک سفر میں تھے، آپ ﷺ نے وضو فرمایا اور مغیرہ رضی اللہ عنہ آپ ﷺ پر پانی ڈال رہے تھے، پھر ہم لوگوں کے پاس پہنچے تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ انہیں نماز پڑھا رہے تھے۔ چنانچہ جتنی نماز ہم نے پائی وہ پڑھی اور جو رہ گئی تھی وہ پوری کی۔ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ان (عبدالرحمن رضی اللہ عنہ) کو آپ ﷺ کی آمد کی خبر دینے لگا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں رہنے دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اشعث سے عمرو کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عامر بن ابراہیم منفرد ہیں۔“