❮
❯
حدیث نمبر: 7585
وَبِهِ : عَنْ عَمْرِو بْنِ صَالِحٍ ، نَا أَبُو حَمْزَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَانَ فِيمَنْ قَبْلَكُمْ رَجُلٌ اشْتَرَى خَمْرًا فَمَزَجَهَا فَجَعَلَ بَعْضَهَا مَاءً ، ثُمَّ انْطَلَقَ بِهَا فَبَاعَهَا وَأَخَذَ دَنَانِيرَ ، فَجَعَلَهَا فِي كِيسٍ وَرَكِبَ فِي الْبَحْرِ ، وَحَمَلَ مَعَهُ قِرْدًا ، فَلَمَّا كَانُوا فِي الْبَحْرِ أَخَذَ الْقِرْدُ الْكِيسَ فَتَرَقَّى وَصَعِدَ حَتَّى قَعَدَ عَلَى رَأْسِ الدَّقَلِ ، ثُمَّ حَلَّ الْكِيسَ ، فَجَعَلَ يُلْقِي دِينَارًا فِي الْبَحْرِ وَدِينَارًا فِي السَّفِينَةِ حَتَّى أَتَى عَلَى مَا فِي الْكِيسِ ، يَفْعَلُ الْقِرْدُ ذَلِكَ لَمَّا غَشَّ الرَّجُلُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ إِلَّا عَمْرُو بْنُ صَالِحٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَامِرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں میں ایک آدمی تھا جس نے شراب خریدی اور اس میں پانی ملا کر اس کا کچھ حصہ پانی بنا دیا، پھر اسے لے جا کر بیچ دیا اور اس سے دینار حاصل کیے، انہیں ایک تھیلی میں رکھا اور سمندر میں سوار ہوا، اور اپنے ساتھ ایک بندر بھی لے لیا۔ جب وہ سمندر میں تھے تو بندر نے تھیلی اٹھا لی اور چڑھتا چڑھتا بادبان کے مستول کی چوٹی پر جا بیٹھا، پھر تھیلی کھولی اور ایک دینار سمندر میں اور ایک دینار کشتی میں پھینکنے لگا، یہاں تک کہ تھیلی میں جو کچھ تھا ختم کر دیا۔ بندر نے یہ سب اس لیے کیا کہ اس آدمی نے دھوکا دیا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حمزہ سے عمرو بن صالح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عامر بن ابراہیم منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7585
تخریج حدیث «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 8170، 8543، 9405، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2507»