❮
❯
حدیث نمبر: 7576
وَبِهِ : عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَا يَزُولُ قَدَمَا عَبْدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ أَرْبَعٍ : عَنْ عُمُرِهِ فِيمَا أَفْنَاهُ ، وَجَسَدِهِ فِيمَا أَبْلَاهُ ، وَمَالِهِ فِيمَا كَسَبَهُ ، وَأَيْنَ وَضَعَهُ ، وَأَيْنَ أَنْفَذَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ إِلَّا نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ ، تَفَرَّدَ بِهَا : عَامِرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ I " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! قیامت کے دن کسی بندے کے قدم اس وقت تک اپنی جگہ سے نہیں ہٹ سکیں گے جب تک اس سے چار چیزوں کے بارے میں سوال نہ کر لیا جائے: اس کی عمر کے بارے میں کہ اسے کس چیز میں گنوایا، اس کے جسم کے بارے میں کہ اسے کس کام میں کھپایا، اور اس کے مال کے بارے میں کہ اسے کہاں سے کمایا، اور کہاں رکھا (یعنی کہاں خرچ کیا) اور کہاں صرف کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ضحاک بن مزاحم رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابو الاحوص رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے ان احادیث کو نہشل بن سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں عامر بن ابراہیم منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7576
تخریج حدیث «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2416، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5271، والبزار فى «مسنده» برقم: 1435، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9772، والطبراني فى «الصغير» برقم: 760»