❮
❯
حدیث نمبر: 7565
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْعَبْدِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ ، نَا عِكْرِمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتِ : افْتَتَحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ ، فَأَعْطَاهَا أَهْلَهَا الْيَهُودَ عَلَى النِّصْفِ ، فَلَمَّا أَيْنَعَ الثَّمَرُ بَعَثَ إِلَيْهِمْ عَبْدَ اللهِ بْنَ رَوَاحَةَ ، فَقَالَ : خُذُوا مِنِّي سِتِّينَ وَسْقًا مِنْ تَمْرٍ ، وَلَنَا مَا فِي رُءُوسِ النَّخْلِ ، قَالُوا : إِذًا تَظْلِمُنَا قَالَ : فَأَعْطُونِي سِتِّينَ وَسْقًا ، وَلَكُمْ مَا فِي رُءُوسِ النَّخْلِ ، قَالُوا : بِهَذَا قَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ ، وَبِهَذَا تُنْصَرُونَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا عِكْرِمَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ I " .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر فتح کیا تو اسے اس کے باشندوں یعنی یہودیوں کو آدھی پیداوار کی شرط پر دے دیا۔ پھر جب پھل پک گیا تو آپ ﷺ نے ان کی طرف سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا۔ انہوں نے کہا: ”مجھ سے ساٹھ وسق کھجوریں لے لو اور جو کچھ درختوں کے اوپر ہے وہ ہمارا ہوگا۔“ یہودیوں نے کہا: ”تب تو تم ہمارے ساتھ ظلم کرو گے۔“ انہوں نے کہا: ”اچھا، پھر تم مجھے ساٹھ وسق دے دو اور جو کچھ درختوں کے اوپر ہے وہ تمہارا ہوگا۔“ تو یہودیوں نے کہا: ”اسی (عدل) کے ساتھ آسمان و زمین قائم ہیں اور اسی کی بدولت تمہاری مدد کی جائے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے عکرمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں حسین بن حفص منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7565