المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَاصِمٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ شَبِيبٍ الْمَدَنِيُّ ، نَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْجَعْفَرِيُّ ، نَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : جَاءَتْ جَارِيَةٌ تَرْعَى غَنَمًا لِي ، فَأَكَلَ الذِّئْبُ شَاةً ، فَضَرَبْتُ وَجْهَ الْجَارِيَةِ ، فَنَدِمْتُ ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، لَوْ أَعْلَمُ أَنَّهَا مُؤْمِنَةٌ لَأَعْتَقْتُهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " مَنْ أَنَا ؟ I " قَالَتْ : رَسُولُ اللهِ ، قَالَ : I " فَمَنِ اللهُ ؟ I " قَالَتِ : الَّذِي فِي السَّمَاءِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَعْتِقْهَا ، فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا حَاتِمٌ ، وَلَا عَنْ حَاتِمٍ إِلَّا دَاوُدُ الْجَعْفَرِيُّ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ایک لونڈی میری بکریاں چرایا کرتی تھی، ایک بار بھیڑیا ایک بکری کھا گیا تو میں نے لونڈی کے چہرے پر تھپڑ مار دیا، پھر مجھے ندامت ہوئی تو میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر مجھے معلوم ہو کہ وہ مومنہ ہے تو میں اسے آزاد کر دوں۔“ رسول اللہ ﷺ نے (لونڈی سے) فرمایا: ”میں کون ہوں؟“ اس نے کہا: ”اللہ کے رسول ہیں۔“ آپ ﷺ نے پوچھا: ”اور اللہ کون ہے؟“ اس نے کہا: ”وہ جو آسمان میں ہے۔“ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے آزاد کر دو، یہ مومنہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عجلان سے حاتم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حاتم سے داود جعفری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“