المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7552
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَصْرِ بْنِ شَبِيبٍ الْأَصْبَهَانِيُّ ، نَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَمَّالُ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ ، نَا ابْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ فَزَاغَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ يَرْتَحِلَ صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا ، وَإِنِ ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ جَمَعَ بَيْنَهُمَا فِي أَوَّلِ وَقْتِ الْعَصْرِ ، وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْفَضْلِ إِلَّا ابْنُ عَجْلَانَ ، وَلَا عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب سفر میں ہوتے اور کوچ کرنے سے پہلے سورج ڈھل جاتا تو ظہر اور عصر دونوں نمازیں اکٹھی پڑھ لیتے، اور اگر سورج ڈھلنے سے پہلے کوچ فرما لیتے تو ان دونوں نمازوں کو عصر کے اول وقت میں جمع فرماتے۔ اور آپ ﷺ مغرب اور عشاء میں بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن فضل سے ابن عجلان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن عجلان سے محمد بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں یعقوب بن محمد زہری منفرد ہیں۔“