المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7551
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَصْرِ بْنِ شَبِيبٍ ، ثَنَا مَخْلَدُ بْنُ أَبِي زُمَيْلٍ ، ثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ قَالَ : قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنِّي لَأَهُمُّ أَنْ آمُرَ فِتْيَانِي فَيَجْمَعُونَ حُزَمًا مِنْ حَطَبٍ ، ثُمَّ آتِي قَوْمًا يُصَلُّونَ فِي بُيُوتِهِمْ ، لَيْسَتْ بِهِمْ عِلَّةٌ ، فَأُحَرِّقُهَا عَلَيْهِمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا أَبُو الْمَلِيحِ الرَّقِّيُّ I " .
ترجمہ
یزید بن اصم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں ارادہ کرتا ہوں کہ اپنے نوجوانوں کو حکم دوں کہ وہ لکڑیوں کے گٹھے جمع کریں، پھر میں ان لوگوں کے پاس جاؤں جو اپنے گھروں میں نماز پڑھ لیتے ہیں حالانکہ انہیں کوئی عذر نہیں ہوتا، اور ان کے گھروں کو ان سمیت جلا دوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن یزید سے ابو الملیح رقی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“