المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ مَاجِدٍ الْحَنَفِيِّ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : سَأَلْنَا نَبِيَّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ السَّيْرِ بِالْجِنَازَةِ ، فَقَالَ : السَّيْرُ بِهَا دُونَ الْخَبَبِ ، فَإِنْ يَكُ خَيْرًا تُعَجَّلْ لَهُ ، وَإِنْ يَكُ شَرًّا فَبُعْدًا لِأَصْحَابِ النَّارِ ، وَالْجِنَازَةُ مَتْبُوعَةٌ وَلَيْسَتْ بِتَابِعَةٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ هَانِئٍ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو ، وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ الْجَابِرِ - وَيُقَالُ : الْمُجَبِّرُ ، كَانَ يُجَبِّرُ - وَقَالَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ : عَنْ مَاجِدٍ ، وَإِنَّمَا هُوَ : أَبُو مَاجِدٍ I " .
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے اپنے نبی ﷺ سے جنازے کو لے کر چلنے کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جنازے کو دلکی چال سے کچھ کم رفتار پر لے کر چلو، اگر میت نیک ہے تو اسے جلد اس کی بھلائی تک پہنچا دو گے، اور اگر بری ہے تو دوزخیوں کے لیے دوری ہی اچھی ہے، اور جنازے کے پیچھے چلا جاتا ہے، جنازہ کسی کے پیچھے نہیں چلتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ہانی سے شریک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں اسماعیل بن عمرو منفرد ہیں، جبکہ یحییٰ بن حارث تیمی جابر (جنہیں مجبّر بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ وہ ٹوٹی ہڈیاں جوڑا کرتے تھے) کی روایت مشہور ہے، اور انہوں نے اس حدیث میں ”ماجد سے“ کہا ہے، حالانکہ درست ”ابو ماجد“ ہے۔“