المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7534
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ ، نَا حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ وَالْأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا أَتَى أَهْلَهُ قَالَ : اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا ، فَقُدِّرَ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ ، لَمْ يَضُرَّهُ شَيْطَانٌ أَبَدًا .
I " لَمْ يَرْفَعْ هَذَا الْحَدِيثَ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَاهُ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس آتے وقت یہ دعا پڑھ لے: «اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا» ”اے اللہ! ہمیں شیطان سے دور رکھ اور جو اولاد تو ہمیں عطا فرمائے اسے بھی شیطان سے دور رکھ“، پھر ان دونوں کے درمیان اولاد مقدر ہو جائے تو شیطان اسے کبھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اعمش سے روایت کرنے والوں میں سے حماد بن شعیب کے سوا کسی نے اس حدیث کو مرفوع بیان نہیں کیا۔“