المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ رُسْتَهْ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِمْرَانَ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنِي مَعْمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ قُسَيْطٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : جَاءَ بِلَالٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْذِنُهُ بِصَلَاةِ الصُّبْحِ ، فَقَالَ : مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ ، فَعَادَ إِلَيْهِ ، فَرَأَى مِنْهُ ثِقْلَةً ، فَقَالَ : I " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ I " ، فَذَهَبَ فَأَذَّنَ ، فَزَادَ فِي أَذَانِهِ : الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " مَا هَذَا الَّذِي زِدْتَ فِي أَذَانِكَ ؟ I " قَالَ : رَأَيْتُ مِنْكَ ثِقْلَةً فَأَحْبَبْتُ أَنْ تَنْشُطَ ، فَقَالَ : I " اذْهَبْ فَزِدْهُ فِي أَذَانِكَ ، وَمُرْ أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ قُسَيْطٍ إِلَّا مَعْمَرٌ ، وَلَا عَنْ مَعْمَرٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ آپ کو نمازِ صبح کی اطلاع دیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ پھر وہ دوبارہ آپ ﷺ کی خدمت میں آئے تو انہوں نے آپ ﷺ میں (بیماری کی وجہ سے) بوجھل پن محسوس کیا، تو آپ ﷺ نے (دوبارہ) فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ چنانچہ وہ گئے اور اذان دی، اور اپنی اذان میں «الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ» کا اضافہ کر دیا۔ تو نبی کریم ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے جو تم نے اپنی اذان میں بڑھا دیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نے آپ میں بوجھل پن دیکھا تو میں نے چاہا کہ آپ میں نشاط پیدا ہو جائے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ، اسے اپنی اذان میں (شامل) رکھو، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“
ابن قسیط رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف معمر رحمہ اللہ نے، اور معمر رحمہ اللہ سے صرف عبداللہ بن نافع رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔