المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7523
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، نَا زُنَيْجٌ ، ثَنَا إِسْحَاقُ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يَقُومُ عَلَى الْمِنْبَرِ قَوْمَتَيْنِ ، وَيَجْلِسُ جَلْسَتَيْنِ ، كَانَ إِذَا خَرَجَ جَلَسَ ، فَإِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ قَامَ فَخَطَبَ ، ثُمَّ جَلَسَ فَاسْتَرَاحَ ، ثُمَّ قَامَ فَخَطَبَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ زِيَادٍ إِلَّا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن منبر پر دو مرتبہ قیام فرماتے اور دو مرتبہ بیٹھتے تھے۔ آپ ﷺ جب (خطبہ کے لیے) تشریف لاتے تو (منبر پر) بیٹھ جاتے، پھر جب مؤذن اذان دیتا تو آپ ﷺ کھڑے ہو کر خطبہ دیتے، پھر (تھوڑی دیر) بیٹھ کر آرام فرماتے، پھر دوبارہ کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے۔“
اس حدیث کو مغیرہ بن زیاد رحمہ اللہ سے صرف اسحاق بن سلیمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔