المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7501
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ رُسْتَهْ الْأَصْبَهَانِيُّ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِمْرَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ أَخِيهِ الْوَلِيدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مِنْ بِرِّ الرَّجُلِ أَبَاهُ بَعْدَ مَوْتِهِ حِفْظُهُ أَهْلَ وُدِّ أَبِيهِ مِنْ بَعْدِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ زِيَادٍ إِلَّا أَخُوهُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو دَاوُدَ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”کسی شخص کا اپنے والد کی وفات کے بعد اس کے ساتھ حسنِ سلوک یہ ہے کہ وہ اس کے بعد اپنے والد کے دوستوں اور تعلق داروں کے ساتھ حسنِ تعلق برقرار رکھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ولید بن زیاد سے ان کے بھائی کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے بیان کرنے میں ابو داؤد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“