المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7484
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى بْنِ مَيْسَرَةَ الرَّازِيُّ ، نَا الْفُرَاتُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عَوْنٍ مُحَمَّدَ بْنَ عُبَيْدِ اللهِ الثَّقَفِيَّ ، يُحَدِّثُ ، عَنْ وَرَّادٍ ، مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ .
أَنَّ مُعَاوِيَةَ كَتَبَ إِلَيْهِ - يَعْنِي الْمُغِيرَةَ - يَسْأَلُهُ عَمَّا سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَكَتَبَ إِلَيْهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّ اللهَ كَرِهَ لَكُمْ ثَلَاثًا : عُقُوقَ الْأُمَّهَاتِ ، وَوَأْدَ الْبَنَاتِ ، وَمَنْعًا وَهَاتِ ، وَقِيلَ وَقَالَ ، وَكَثْرَةَ السُّؤَالِ ، وَإِضَاعَةَ الْمَالِ I " .
ترجمہ
وراد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو خط لکھ کر ان سے ان احادیث کے متعلق دریافت کیا جو انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی تھیں؟ تو انہوں نے انہیں جواباً لکھا، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے تین چیزیں ناپسند فرمائی ہیں: ماؤں کی نافرمانی کرنا، بیٹیوں کو زندہ درگور کرنا، اور (واجبات) روک لینا اور (ناجائز) مطالبہ کرنا؛ نیز فضول گوئی (قیل و قال)، کثرتِ سوال اور مال کو ضائع کرنا۔“