المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7482
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَنَا أَبُو زُهَيْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كُرَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يَسْرِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً يَرْفَعُ الْمُؤْمِنُونَ إِلَيْهِ رُءُوسَهُمْ وَهُوَ مُؤْمِنٌ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كُرَيْبٍ إِلَّا أَبُو زُهَيْرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”زنا کرنے والا جب زنا کرتا ہے تو وہ (اس حالت میں) مومن نہیں ہوتا، اور چور جب چوری کرتا ہے تو وہ (اس حالت میں) مومن نہیں ہوتا، اور نہ ہی کوئی شخص ایسی لوٹ مار کرتا ہے کہ اہل ایمان اپنی نظریں (حیرت و حسرت سے) اس کی طرف اٹھا کر دیکھ رہے ہوں اور وہ (اس فعل کے وقت) مومن ہو۔“
اس حدیث کو محمد بن کریب رحمہ اللہ سے صرف ابو زہیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔