المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7480
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ ، ثَنَا شُعَيْبُ بْنُ حَرْبٍ ، نَا كَامِلٌ أَبُو الْعَلَاءِ ، ثَنَا أَبُو صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ امْرَأَةً دَخَلَتِ النَّارَ فِي هِرَّةٍ لَهَا ، كَانَتْ رَبَطَتْهَا فَلَا تُطْعِمُهَا وَلَا تُخَلِّيهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَامِلٍ أَبِي الْعَلَاءِ إِلَّا شُعَيْبُ بْنُ حَرْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک عورت اپنی ایک بلی کی وجہ سے آگ میں داخل ہوگئی، جسے اس نے قید کر رکھا تھا؛ نہ تو وہ اسے خود کچھ کھلاتی تھی اور نہ ہی اسے آزاد کرتی تھی کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا لے۔“
کامل ابو العلاء سے اس حدیث کو شعیب بن حرب کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس سے روایت کرنے میں احمد بن ابی سریج منفرد ہیں۔