المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ قِيرَاطٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ نَبِيٌّ قَبْلِي أُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ ، وَلَمْ تَحِلَّ لِنَبِيٍّ قَبْلِي ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا ، وَكَانَ مَنْ قَبْلَنَا يُصَلُّونَ فِي الْمَحَارِيبِ ، وَبُعِثْتُ إِلَى كُلِّ أَسْوَدَ وَأَحْمَرَ ، وَكَانَ الرَّجُلُ يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ خَاصَّةً ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ بَيْنَ يَدَيَّ ، يَسْمَعُ بِيَ الْقَوْمُ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ مَسِيرَةُ شَهْرٍ فَيُرْعَبُونَ مِنِّي ، وَجُعِلَ لِيَ الرُّعْبُ نَصْرًا ، وَقِيلَ لِي : سَلْ تُعْطَهْ ، فَجَعَلْتُهَا شَفَاعَةً لِأُمَّتِي ، وَهِيَ نَائِلَةٌ مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ قِيرَاطٍ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”مجھے پانچ ایسی چیزیں عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں: میرے لیے اموالِ غنیمت حلال کر دیے گئے، جبکہ مجھ سے پہلے کسی نبی کے لیے حلال نہ تھے؛ میرے لیے زمین سجدہ گاہ اور پاکیزگی کا ذریعہ بنا دی گئی، جبکہ ہم سے پہلے لوگ صرف مخصوص عبادت گاہوں میں نماز پڑھتے تھے؛ میں ہر کالے اور سرخ (تمام انسانوں) کی طرف مبعوث کیا گیا ہوں، جبکہ پہلے ہر نبی خاص طور پر اپنی ہی قوم کی طرف بھیجا جاتا تھا؛ ایک ماہ کی مسافت تک رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے، جو قوم میرے اور اپنے درمیان ایک ماہ کی مسافت پر ہوتی ہے وہ بھی میرا تذکرہ سن کر مجھ سے مرعوب ہو جاتی ہے، اور اس رعب کو میرے لیے باعثِ نصرت بنا دیا گیا ہے؛ اور مجھ سے کہا گیا: «سَلْ تُعْطَهْ» ”آپ مانگیے، آپ کو عطا کیا جائے گا“، تو میں نے اس (قبولیتِ دعا) کو اپنی امت کے لیے شفاعت بنا لیا، اور یہ شفاعت ہر اس شخص کو نصیب ہوگی جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“
اس حدیث کو ہشام بن حسان سے صرف حماد بن قیراط نے روایت کیا ہے۔