المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7413
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ أَبُو الصَّبَّاحِ الْهَدَادِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الرُّومِيُّ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو مُسْلِمٍ ، قَائِدُ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : I " سُعِّرَتِ النَّارُ ، وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ يَا أَهْلَ الْحُجُرَاتِ ، لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا أَبُو مُسْلِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ الرُّومِيِّ I " .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”آگ دہکا دی گئی ہے اور جنت قریب کر دی گئی ہے، اے حجروں والو! اگر تم وہ جان لو جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ۔“
اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے صرف ابو مسلم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن الرومی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔