المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7409
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا نَائِلُ بْنُ نَجِيحٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُلْبَسَ السِّلَاحُ فِي بِلَادِ الْإِسْلَامِ فِي الْعِيدَيْنِ ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ بِحَضْرَةِ عَدُوِّهِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زِيَادٍ ، وَلَا عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا نَائِلٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْقُدُّوسِ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ اسلامی شہروں میں عیدین کے موقع پر اسلحہ لگایا جائے، سوائے اس کے کہ دشمن کا سامنا ہو“۔
اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے صرف اسماعیل بن زیاد رحمہ اللہ نے، اور اسماعیل رحمہ اللہ سے صرف نائل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اسے بیان کرنے میں عبدالقدوس رحمہ اللہ منفرد ہیں۔