المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7399
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ هَارُونَ أَبُو عَلْقَمَةَ الْفَرْوِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَارِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَدَّادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، ثُمَّ مَسَّ مِنْ أَطْيَبِ طِيبِهِ ، وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِيَابِهِ ، ثُمَّ رَاحَ ، وَلَمْ يُفَرِّقْ بَيْنَ اثْنَيْنِ حَتَّى يَقُومَ مِنْ مَقَامِهِ ، ثُمَّ أَنْصَتَ حَتَّى يَفْرُغَ الْإِمَامُ مِنْ خُطْبَتِهِ ، غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَ الْجُمُعَتَيْنِ ، وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے جمعہ کے دن غسل کیا، پھر اپنی بہترین خوشبو لگائی، اور اپنے بہترین کپڑے پہنے، پھر (مسجد کی طرف) روانہ ہوا اور دو آدمیوں کے درمیان تفریق نہ کی (یعنی انہیں ہٹا کر درمیان میں نہیں بیٹھا) یہاں تک کہ وہ اپنی جگہ سے کھڑا ہو جائے، پھر خاموشی کے ساتھ (خطبہ) سنا یہاں تک کہ امام اپنے خطبے سے فارغ ہو گیا، تو اس کے لیے دونوں جمعوں کے درمیانی ایام اور مزید تین دن کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“