المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى ، يُحَدِّثُ عَنْ صُهَيْبٍ قَالَ : صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى صَلَاتَيِ الْعِشَاءِ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ إِلَيْنَا بِوَجْهِهِ ضَاحِكًا ، فَقَالَ : I " أَلَا تَسْأَلُونِي مِمَّ ضَحِكْتُ ؟ I " قَالُوا : اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ ، قَالَ : عَجِبْتُ مِنْ قَضَاءِ اللهِ لِلْعَبْدِ الْمُسْلِمِ ، إِنَّ كُلَّ مَا قَضَى اللهُ لَهُ خَيْرٌ ، وَلَيْسَ كُلُّ قَضَاءِ اللهِ خَيْرًا إِلَّا لِلْعَبْدِ الْمُسْلِمِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ إِلَّا عَبْدُ الْحَكِيَمِ بْنُ مَنْصُورٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ I " .
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عشاء کی دو نمازوں میں سے ایک ادا کی، تو جب آپ ﷺ (نماز سے) فارغ ہوئے تو ہماری طرف اپنا چہرہ مبارک کر کے مسکراتے ہوئے متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”کیا تم مجھ سے نہیں پوچھو گے کہ میں کس وجہ سے مسکرایا؟“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے مسلمان بندے کے حق میں اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر تعجب کیا ہے، یقیناً اللہ اس کے لیے جو بھی فیصلہ فرماتا ہے وہ بہتر ہی ہوتا ہے، اور اللہ کا ہر فیصلہ سوائے مسلمان بندے کے (کسی اور کے لیے) سراسر خیر نہیں ہوتا۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس بن عبید رحمہ اللہ سے صرف عبدالحکیم بن منصور رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور عمار بن خالد رحمہ اللہ اس (روایت) کے ساتھ منفرد ہیں۔“