المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 736
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ وَهْبٍ الْعَلَّافُ قَالَ : نَا سَهْلُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا زِيَادٌ الْجَصَّاصُ قَالَ :
نَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ ، هُمْ ذِئَابٌ ، فَمَنْ لَمْ يَكُنْ ذِئْبًا أَكَلَهُ الذِّئَابُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زِيَادٍ الْجَصَّاصِ إِلَّا سَهْلُ بْنُ سَعِيدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ بْنُ وَهْبٍ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ وہ (خصلت میں) بھیڑیے ہوں گے، پس جو شخص بھیڑیا نہیں بنے گا، اسے دوسرے بھیڑیے کھا جائیں گے۔“
اس حدیث کو زیاد جصاص رحمہ اللہ سے صرف سہل بن سعید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے نقل کرنے میں اسحاق بن وہب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔