المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7315
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُتَيٍّ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : هَلَكَ أَهْلُ الْعُقْدَةِ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ ، وَاللهِ مَا عَلَيْهِمْ آسَى ، وَلَكِنِّي آسَى عَلَى مَنْ أُهْلِكُوا مِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا وُهَيْبٌ ، وَلَا عَنْ وُهَيْبٍ إِلَّا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ الْمُثَنَّى I " .
ترجمہ
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رب کعبہ کی قسم! اہل عقدہ (صاحبانِ اقتدار و منصب) ہلاک ہو گئے؛ اللہ کی قسم! مجھے ان پر کوئی ملال نہیں، بلکہ میں ان لوگوں پر افسوس کرتا ہوں جنہیں انہوں نے امت محمد ﷺ میں سے ہلاک کر دیا۔“
اس حدیث کو یونس رحمہ اللہ سے صرف وہیب رحمہ اللہ نے، اور وہیب رحمہ اللہ سے صرف سہل بن بکار رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ ابن المثنیٰ رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔