المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُصَيْرٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا أَبُو مَرْيَمَ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ ، نَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : بَيْنَا نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ شَابٌّ لِيَسْتَفْتِيَهُ ، فَذَكَرَ أَنَّهُ لَقِيَ امْرَأَةً فَقَبَّلَهَا وَلَمَسَهَا وَعَالَجَهَا وَأَرَادَهَا وَلَمْ يَسْتَطِعْ ، فَلَمْ يُفْتِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا ، فَلَمَّا انْطَلَقَ أَتْبَعَهُ رَجُلًا ، فَدَعَاهُ وَقَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ عَلَيْهِ : وَأَقِمِ الصَّلاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ الْآيَةَ . فَقَالَ الرَّجُلُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَهِيَ لَهُ وَحْدَهُ أَمْ لِلنَّاسِ كَافَّةً ؟ قَالَ : بَلْ لِلنَّاسِ كَافَّةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي مَرْيَمَ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو I " .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران آپ ﷺ کے پاس ایک نوجوان شخص مسئلہ پوچھنے کے لیے حاضر ہوا، اس نے ذکر کیا کہ اسے ایک عورت ملی جس کا اس نے بوسہ لیا، اسے چھوا، اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اس سے (جماع کا) ارادہ کیا مگر وہ (ایسا) نہ کر سکا، تو رسول اللہ ﷺ نے اسے (اس وقت) کوئی جواب نہ دیا۔ جب وہ شخص چلا گیا تو آپ ﷺ نے اس کے پیچھے ایک آدمی روانہ کیا اور اسے واپس بلوایا، پھر اس کے سامنے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَأَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ﴾ الآیہ۔ اس شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ حکم صرف اسی (نوجوان) کے لیے ہے یا تمام لوگوں کے لیے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ تمام لوگوں کے لیے ہے۔“
اس حدیث کو ابو مریم رحمہ اللہ سے صرف اسماعیل بن عمرو رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔