المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7278
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُصَيْرٍ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ وَأَبُو إِسْرَائِيلَ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كُنْتُ أَنْتَبِذُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَرٍّ أَخْضَرَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ إِلَّا حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ حَكِيمٍ إِلَّا إِسْرَائِيلُ وَأَبُو إِسْرَائِيلَ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے لیے سبز رنگ کے مٹی کے مٹکے میں نبیذ تیار کیا کرتی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے صرف حکیم بن جبیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور حکیم رحمہ اللہ سے اسے صرف اسرائیل اور ابو اسرائیل نے روایت کیا ہے۔“