المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : جَاءَتْ بَنُو فُلَانٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَسْلَمْنَا وَفَعَلْنَا وَلَمْ نُقَاتِلْكَ وَقَدْ قَاتَلَتْكَ الْعَرَبُ ، فَالْتَفَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ، فَقَالَ : I " أَتَقُولَانِ هَكَذَا ؟ I " فَقَالَا : لَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ فِقْهَهُمْ قَلِيلٌ ، وَإِنَّ الشَّيْطَانَ تَقَوَّلَ عَلَى أَلْسِنَتِهِمْ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عَوْنٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ I " .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بنو فلاں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم اسلام لے آئے، ہم نے (نیک) اعمال کیے اور ہم نے آپ ﷺ سے جنگ نہیں کی، حالانکہ تمام عربوں نے آپ ﷺ سے قتال کیا؛ تو رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی طرف التفات فرمایا اور دریافت فرمایا: ”کیا تم دونوں بھی یہی کہتے ہو؟“ ان دونوں نے عرض کی: نہیں، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک ان کی (دین میں) سمجھ بوجھ کم ہے اور شیطان نے ان کی زبانوں سے یہ بات کہلوائی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو عون سے اس حدیث کو محمد بن قیس کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور یحییٰ بن سعید اموی اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“