المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 723
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْحَرَّانِيُّ أَبُو الْأَصْبَغِ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ .
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرَادَ أَنْ يُزَوِّجَ رَجُلًا مِنِ امْرَأَةٍ ، فَقَالَ : I " يَا فُلَانَةُ ، أَتُحِبِّينَ أَنْ أُزَوِّجَكِ فُلَانًا ؟ يَا فُلَانُ ، أَتُحِبُّ أَنْ أُزَوِّجَكَ فُلَانَةً ؟ I " .
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک مرد کا ایک خاتون سے نکاح کروانے کا ارادہ فرمایا، تو آپ ﷺ نے (خاتون سے) دریافت فرمایا: ”اے فلاں! کیا تم یہ پسند کرتی ہو کہ میں تمہارا نکاح فلاں (شخص) سے کر دوں؟“ اور (مرد سے) دریافت فرمایا: ”اے فلاں! کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ میں تمہارا نکاح فلاں (خاتون) سے کر دوں؟“