❮
❯
حدیث نمبر: 7211
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ ، ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهَا صَبِيَّانِ ، لَهَا صَبِيٌّ تُرْضِعُهُ ، فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا يُعْطِيهَا حَتَّى أَصَابَ ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِهِ ، فَأَعْطَاهَا ، فَأَعْطَتْ هَذَا تَمْرَةً وَهَذَا تَمْرَةً ، وَأَمْسَكَتْ تَمْرَةً ، فَبَكَى أَحَدُ الصَّبِيَّيْنِ ، فَشَقَّتِ التَّمْرَةَ نِصْفَيْنِ ، فَأَعْطَتْ هَذَا نِصْفًا وَهَذَا نِصْفًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : حَمِلَاتٌ ، وَالِدَاتٌ ، مُرْضِعَاتٌ ، رَحِيمَاتٌ بِأَوْلَادِهِنَّ ، لَوْلَا مَا يَأْتِينَ إِلَى أَزْوَاجِهِنَّ دَخَلَ مُصَلِّيَاتُهُنَّ الْجَنَّةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ إِلَّا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں، ان کے ساتھ ان کے دو بچے تھے جن میں سے ایک شیر خوار تھا۔ انہوں نے نبی ﷺ سے کچھ طلب کیا تو آپ ﷺ کو اپنی کسی زوجہ مطہرہ کے ہاں سے تین کھجوروں کے سوا انہیں دینے کے لیے کچھ نہ ملا، چنانچہ آپ ﷺ نے وہ کھجوریں انہیں عطا فرما دیں۔ اس خاتون نے ایک ایک کھجور ان دونوں بچوں کو دے دی اور ایک اپنے لیے رکھ لی، پھر ان میں سے ایک بچہ رونے لگا تو انہوں نے اپنی وہ کھجور بھی دو ٹکڑے کر دی اور آدھا آدھا حصہ ان دونوں میں بانٹ دیا۔ یہ دیکھ کر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «حَمِلَاتٌ ، وَالِدَاتٌ ، مُرْضِعَاتٌ ، رَحِيمَاتٌ بِأَوْلَادِهِنَّ ، لَوْلَا مَا يَأْتِينَ إِلَى أَزْوَاجِهِنَّ دَخَلَ مُصَلِّيَاتُهُنَّ الْجَنَّةَ» ”یہ عورتیں (بچوں کا) بوجھ اٹھانے والیاں، جنم دینے والیاں، دودھ پلانے والیاں اور اپنی اولاد پر نہایت مہربان ہوتی ہیں؛ اگر وہ اپنے شوہروں کے ساتھ (نازیبا) سلوک نہ کریں، تو ان میں سے نماز کی پابند عورتیں ضرور جنت میں داخل ہوں گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یزید بن زیاد بن ابی الجعد سے اس حدیث کو فضل بن موسی سینانی کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7211
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7424، 7425، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2013، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22603، 22649، 22742، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1222، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7985، 7986، 7989، والطبراني فى «الصغير» برقم: 898»