المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جَابَانَ الْجُنْدَيْسَابُورِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الْجَمَّالُ الرَّازِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ الْجَزَرِيُّ ، عَنِ الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْعَصْرَ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ ، إِذْ تَبَسَّمَ ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قِيلَ لَهُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، تَبَسَّمْتَ فِي الصَّلَاةِ ؟ قَالَ : مَرَّ بِي مِيكَائِيلُ ، وَعَلَى جَنَاحِهِ الْغُبَارُ ، فَضَحِكَ إِلَيَّ ، فَتَبَسَّمْتُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا أَبُو سَلَمَةَ ، وَلَا عَنْ أَبِي سَلَمَةَ إِلَّا الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ I " .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم ﷺ غزوۂ بدر کے دوران جب عصر کی نماز ادا فرما رہے تھے تو اسی اثنا میں آپ ﷺ مسکرائے، چنانچہ جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ ﷺ سے عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ نماز کی حالت میں مسکرائے تھے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «مِيكَائِيلُ» (میکائیل علیہ السلام) میرے پاس سے گزرے جبکہ ان کے پروں پر غبار تھا، انہوں نے میری جانب دیکھ کر تبسم فرمایا تو میں بھی مسکرا دیا۔“
اس حدیث کو سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے صرف ابوسلمہ رحمہ اللہ نے، اور ابوسلمہ رحمہ اللہ سے صرف وازع بن نافع رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ علی بن ثابت رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔