المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7202
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمَوَيْهِ الْجَوْهَرِيُّ ، ثَنَا مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ ، نَا سَلْمُ بْنُ زَرِيرٍ ، ثَنَا أَبُو غَالِبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : تَفَرَّقَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً ، وَتَفَرَّقَتِ النَّصَارَى عَلَى اثْنَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً ، وَأُمَّتِي تَزِيدُ عَلَيْهِمْ فِرْقَةً ، كُلُّهَا فِي النَّارِ إِلَّا السَّوَادَ الْأَعْظَمَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلْمٍ إِلَّا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بنو اسرائیل اکہتر فرقوں میں تقسیم ہو گئے تھے، اور نصاریٰ بہتر فرقوں میں بٹ گئے، اور میری امت ان سے ایک فرقہ بڑھ جائے گی، وہ سب کے سب جہنم میں ہوں گے سوائے سوادِ اعظم (بڑی جماعت) کے۔“
اس حدیث کو سلم رحمہ اللہ سے صرف ابو علی حنفی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔